ظفر اقبال
اوڑی//وزیر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ستیش شرما نے ممبر اسمبلی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع کے ہمرہ جمعرات کو کالگی میں نئے تعمیر شدہ انڈور سٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر ستیش شرما نے کہا کہ اوڑی حلقہ میں کھیلوں کی سہولیات کا طویل عرصے سے فقدان ہے اور حکومت اس خلا کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کالگی ، پرنیاں اور شیری جیسے علاقوں کے لئے سپورٹس سٹیڈیم کی ضرورت ہے جسے حکومت آنے والے وقت میں ضرور پر کرے گی۔ وزیر نے ایک میں ایک عوامی دربار بھی کی اور لوگوں کی شکایات کو سن اور وہ لوگوں کو یقین دلاتا ہے کہ حکومت لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کام کررہی ہے۔ممبر اسمبلی اوڑی ڈاکٹر سجادشفیع نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی ایک اور بڑے انڈور سٹیڈیم کے لئے حکومت ہند کو 18 کروڑ کی تجویز پیش کی ہے ، جس کیلئے مہورہ میں زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔