اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن ٹھاٹھری میں واقع دریائے کالنئ میں گذشتہ شب ایک جوان غرقاب ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بشارت حسین (30)ولد ظہور الدین ساکنہ ناگنی کاہرہ پیر کی دیر شام ٹھاٹھری لوپا کے نزدیک دریا عبور کرتے ہوئے بہہ گیا۔
اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تلاش کاروائی شروع کی. تاہم اندھیرے کی وجہ آپریشن معطل کرنا پڑا۔ وہیں آج صبح مقامی لوگوں نے ایس ڈی آر ایف، پولیس و سیکورٹی فورسز کی مدد سے دوبارہ تلاش شروع کی لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ واضح رہے گذشتہ ہفتہ پل ڈوڈہ کے نزدیک دو کمسن بھائی چناب میں غرقاب ہوئے تھے اور ان کی لاشیں بھی نہیں ملیں تھیں۔
کالنئ دریا میں ایک نوجوان غرقاب، تلاش کاروائی جاری
