عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وادی بھر میں جاری ہیٹ ویو کے درمیان، وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے بدھ کو کالجوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کو اتوار تک بڑھانے کا اعلان کیا، جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔سکینہ ایتو نے ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “چونکہ کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے قریب ہیں، ہم نے گرمی کی لہر کی وجہ سے ان میں اتوار تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ حکومت سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ لینے سے پہلے موسمی حالات کی سرگرمی سے نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک سکولوں کی چھٹیوں کا تعلق ہے، ہم موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔کالجوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں پہلے 4 جولائی کو ختم ہونے والی تھیں، جب کہ سکولوں کے لیے وہ 7 جولائی کو ختم ہونے والی ہیں۔