عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// گرمی میں شدت کے پیش نظر جموں و کشمیر کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پیر کو کشمیر ڈویژن کے کالجوں کیلئے 24جون سے 10دن کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔محکمہ کے مطابق گرمائی تعطیلات کیلئے 15جولائی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں اب یہ تعطیلات آج (24جون)سے ہی شروع ہونگی۔ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پچھلے حکمنامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیر ڈویژن کے تمام ڈگری کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15-07-2025سے 24-07-2025کے بجائے 24-06-2025سے 03-07-2025تک رہیں گی۔