ممبئی//سال 1998 میں ہوئے کالا ہرن شکار معاملے میں سلمان کان کو 5 سال کی دزا سنائی گئی تھی۔ جس کے بعد انہیں تین دنوں تک جیل میں ہی رہنا پڑا تھا۔ حالانکہ تین دن کی سزا کاٹنے کے بعد سلمان کو ضمانت مل گئی تھی۔ ضمانت ملنے کیبعد سلمان نے جودھپور کورٹ میں اپیل کی تھی جس کے بعد جودھپوت سیشن کورٹ میں سماعت کی جانی تھی لیکن معاملے کی سنوائی نہیں ہو پائی۔کالا ہرن شکار معاملے میں سلمان خان کی عرضی پر سماعت جودھپور سیشن کورٹ میں ہونی تھی لیکن وہ ملتوی ہو گئی ہے۔اب سلمان کی اپیل پر سماعت 18 دسمبر کو کی جائے گی۔ در اصل سلمان خان نے کورٹ کے ذریعے سنائی گئی 5 سال کی سزا کے خلاف اپیل کی تھی۔