سمت بھارگو
راجوری//سرحدی ضلع راجوری کے اسمبلی حلقہ کالاکوٹ کے ساتھ ساتھ بدھل اسمبلی حلقہ میں ایک دلچسپ انٹرا فیملی لڑائی الیکشن دیکھنے میں آیا جہاں کالا کوٹ میں چچانے اپنی بھتیجے کو ہرا دیا تاہم دوسری جانب بدھل میں بھانجے نے اپنے مامے کو شکست سے ہمکنار کیا ۔کالاکوٹ میں چچا اپنے بھتیجے کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ بدھل نے اس کے برعکس نتیجہ دیکھا ہے جہاں بھانجے نے اپنے مامے کو شکست دی ہے۔راجوری ضلع کے کالا کوٹ سندربنی اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے امیدوار ٹھاکر رندھیر سنگھ تھے جبکہ ان کے بھتیجے ٹھاکر یاشو وردھن سنگھ این سی کے امیدوار تھے اور دونوں کا ایک دوسرے سے سیدھا مقابلہ تھا۔اس حلقے سے بی جے پی کے ٹھاکر رندھیر سنگھ نے 14409 کی برتری کے ساتھ اپنے بھتیجے اور این سی کے ٹھاکر یشو وردھن سنگھ کو 35010 اور بعد میں 20601 کے ساتھ شکست دیکر جیت درج کی۔
اسی طرح بدھل اسمبلی حلقہ سے،بھانجے جاوید اقبال چودھری، این سی امیدوار، نے اپنے مامے اور بی جے پی امیدوار چودھری ذوالفقار علی کو شکست دی۔بی ڈی سی کے سابق چیئرمین جاوید اقبال چودھری بدھل اسمبلی حلقہ سے این سی کے امیدوار تھے جبکہ چودھری ذوالفقار علی جو کہ سابق وزیر تھے، ان کے مدمقابل تھے۔جاوید نے اپنے مامے چوہدری ذوالفقار علی کو شکست دے کر آسان اور بڑی کامیابی حاصل کی۔