حنیف موٹرس کی ’اولیو میک ‘ کے ساتھ شراکت
سرینگر //کاشتکاری اور باغات کیلئے مشینیں تیار کرنے والے معروف اطالوی برانڈ ’اولیو میک‘ نے پیر کوحنیف موٹرس سرینگر کے ساتھ شراکت میں کشمیر کے بازارمیں اپنا باضابطہ آغاز کیا۔ امر سنگھ کلب میں منعقدہ تقریب میں برانڈ کی کاشتکاری اور باغبانی کیلئے نئے آلات متعارف کرائے گئے، جو خاص طور پر کشمیر کے کسانوں اور باغبانوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔ اس موقع پر’ اولیو میک ‘اٹلی کے ایکسپورٹ منیجر ماتیا بریلی اور زونل ہیڈ اولیو میک سندیپ نیتھانی نے شرکت کی اور کمپنی کے ویژن اور مصنوعات کی اعلیٰ معیار کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ اولیو میک کی ٹیکنالوجی کسانوں کو جدید اور پائیدار حل فراہم کرے گی، جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ڈائریکٹر، یورو فارم انڈیاآشیش نے کہا کہ اولیو میک کی مصنوعات ہندوستانی کسانوں کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں جو مشکل زمینی حالات میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتی ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں ’حنیف موٹرس‘ کے ساتھ مضبوط شراکت پر اعتماد کا اظہار کیا جو خطہ میں برانڈ کی مصنوعات اور سروس کو فروغ دیں گے۔ تقریب کے دوران’ اولیو میک‘ کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی، جن میں پاور ویڈرس شامل ہیں جو کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کیلئے موزوں ہیں۔