ارریہ// بہار میں ضلع ارریہ کے تاراباڑی تھانہ علاقہ کے سینہ گاؤں کے قریب آج ایک گاڑی کے پلٹ جانے سے چھ باراتوں کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے چکنی گاؤں میں بارات سے کچھ لوگ گاڑی سے بوس تھانہ علاقہ کے ڈورار گاؤں واپس آ رہے تھے تبھی سینہ گاؤں کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرا کرتالاب میں پلٹ گئی۔اس حادثے میں گاڑی میں سوار چھ باراتوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔حادثے کی وجہ ڈرائیور کا اسٹیئرنگ پر کنٹرول کھو دینا بتائی جا رہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔