سرینگر//پولیس کی جانب سے کار چوروں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مسلسل ملزمان کی گرفتاری اور گاڑیاں برآمد کی جارہی ہے۔سرینگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کار چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کاریں اور دو موٹر سائیکل ضبط کئے۔پولیس بیان کے مطابق شہر سرینگر میں کچھ افراد کی طرف سے گاڑیاں چرانے کی ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت ساحر امین ڈار ولد محمد امین ساکنہ کرسو راجباغ سرینگر امتیاز احمد ڈار ولد غلام قادر ساکنہ عقل میر کاو محلہ خانیار سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگائیں تاکہ ایسی واردات پر روک لگائی جاسکے۔