سرینگر//جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے بخشی سٹیڈیم میں24 ستمبر کو29واں پولیس پبلک میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میںٹریفک پولیس نے کار پارکنگ کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔امر سنگھ کالج احاطہ کو عام لوگوں کے لئے پارکنگ جگہ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔اُن افسروں کی گاڑیاں جن کے پاس سیکورٹی پاسز موجود نہ ہوں یا جنہیں سٹیڈیم کے اندر جانے کا اختیار حاصل نہ ہوبھی اس جگہ اپنی گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں۔جو گاڑیاں عا م لوگوں کو لے کر اس میلہ میں شرکت کیلئے آرہی ہوں انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی سواریاں امر سنگھ کالج کے مین گیٹ پر ہی اتاریں اور گاڑیوں کو امر سنگھ کالج میں پارک کریں۔مرد حضرات سینٹرل ٹنل کے ذریعے سٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ خواتین ٹنل نمبر5 سے سٹیڈیم میں داخل ہوں گی۔