عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل کشمیر ہاٹ میں سری نگر ہیریٹیج فیسٹیول ’سون میراث‘ میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، سری نگر ہیریٹیج فیسٹیول ہمارے عظیم دستکاروں، لوک فنکاروں، ادیبوں کی کامیابیوں اور شراکت کی یاد دلاتا ہے اور ہمارے منفرد اور متنوع ثقافتی ورثے کا اعزاز دیتا ہے جو مستقبل کی ترقی کو تحریک دے گا۔انہوں نے کہا”کاریگر برادری اور لوک فنکاروں کی فلاح و بہبود میرے اولین مقاصد میں سے ایک ہے، میں یہ بھی دیکھنا چاہتا ہوں کہ ہر بچہ جڑوں سے جڑا ہو اور ہر نوجوان جو دستکار برادری کی بھرپور میراث لے کر جا رہا ہے، جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار ہو‘‘۔انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے نوجوانوں، فنکاروں کی برادری اور روشن خیال شہریوں کے اہم کردار پر زور دیا اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے “جے اینڈ کے کی مشہور خواتین” کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرا کیا۔ انہوں نے سری نگر ہیریٹیج فیسٹیول میں حصہ لینے والے طلبائاور فنکاروں کو بھی مبارکباد دی۔ایل جی نے روایتی گاؤں، آرٹ گیلری کا دورہ کیا اور نمائشوں، کھیلوں کے براہ راست مظاہروں اور مختلف روایتی ثقافتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔سری نگر ہیریٹیج فیسٹیول کے دوران، جہلم ریور فرنٹ، ڈل جھیل اور کشمیر ہاٹ میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا جو شرکاء اور زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ فراہم کرنے کے علاوہ شناخت کا ایک مضبوط احساس پیدا کرنے، کمیونٹی کی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا۔