جموں//سابق ہندوستانی آل رائونڈر اورکوچ کم منٹربرائے جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم عرفان پٹھان نے گذشتہ روزیہاں جموں کے اُبھرتے کرکٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کارکردگی کوکامیابی کارازبتایا۔انہوں نے اُبھرتے کرکٹروں سے کہاکہ وہ ہندوستانی قومی ٹیم کی جرسی پہننے کیلئے ڈومسیٹنگ سیزن میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کریں۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے لیکن اگرانہیں قومی کھلاڑی بنناہے تو ان کھلاڑیوں کومثبت سمت دینانہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ میں پچھلے 10-12دنوں سے جموں کشمیرمیں ہوں، میں جموں پہلی مرتبہ آیاہوں اورمیں نے محسوس کیاہے کہ یہاں پرٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ریاستی کھلاڑیوں کوتجربہ اوران کے دماغ کومثبت سمت موڑنے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ پرٹھان نے مزیدکہاکہ سلیکشن کیلئے دماغ کی سوچ مثبت ہوناچاہیئے نہ کہ ہمیں حالات کوقصوروارٹھہراناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ کشمیری نوجوانوں کی سلیکشن جان بوجھ کرنہیں کی جاتی ہے لیکن میرااس بات سے اتفاق نہیں ہے اورمیں نوجوان کھلاڑیوں سے کہناچاہتاہوں کہ وہ اپنی کارکردگی میں نکھارلائیں تاکہ سلیکٹروں کے پاس ان کوسلیکٹ کرنے کے سواکوئی چارہ نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ پرویزرسول کوڈومسیٹک سیزن میں شاندارکارکردگی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم میں سلیکٹ کیاگیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی نوجوان ایک سیزن میں 800سے 1000رن سکورکرتاہے توسلیکٹروں اس کونظراندازنہیں کرسکتے ہیں،اسی طرح بائولر،اگرایک سیزن میں 20 وکٹیں لیتے ہیں توان کوسلیکٹ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ جموں کشمیرکے نوجوانوں کاٹیلنٹ سائوتھ زون ،ویسٹ زون،ایسٹ زون اورنارتھ زون کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کومثبت سوچنے اورکارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے۔پٹھان نے کہاکہ ریاست میں کھلاڑیوں کی بہترکارکردگی کیلئے انہیں بہترانفراسٹریکچرفراہم کرنے پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ کئی برسوں سے ریاست میں کھلاڑیوں کیلئے انفراسٹریکچربہترنہیں بنایاگیاہے ۔یہاں پرتین چارگرائونڈتیارکرنے کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں جموں وکشمیرکے 80 کرکٹ کھلاڑیوں نے ایک روذہ ٹریننگ سیشن میں پٹھان سے تربیت حاصل کی۔عرفان پٹھان یہاں جموں میںجموں کشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جی جی ایم سائنس کالج میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعدکھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے۔فائنل میچ سنگھ کرکٹ کلب اورکھوڑ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلاگیاجوکھوڑکرکٹ کلب نے جیت لیا۔