عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایس بی آئی نے ہندوستان کے سب سے بڑے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والےTata Digitalکے ساتھ شراکت میں Tata Neu SBI کارڈ جاری کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس کارڈ کو تمام طبقات کے سمجھدار صارفین کو ایک پریمیم اور انتہائی فائدہ مند خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔کارڈ کو Tata Neu Infinity SBI Cardاور Tata Neu Plus SBI Card دو قسموں میں لانچ کیا گیا ہے۔ صارفین تمام اخراجات پر انعامات حاصل کرتے ہیں، خواہ آن لائن ہو یا اسٹور میں، تمام ملکی اور بین الاقوامی مرچنٹ آئوٹ لیٹ اور Tata Neu SBIکارڈ کے صارفین اب بہتر خریداری کے تجربے کیلئے بہت سے فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یس بی آئی کارڈ کی ایم ڈی اور سی ای اوسلیلا پانڈے نے کہا’’آج کے دور میں، ترقی پذیر ترجیحات کے ساتھ، صارفین کی طرز زندگی کی ضروریات زیادہ متنوع ہو گئی ہیں۔ ہمیں اپنے صارفین کے طرز زندگی کے تجربات کو بڑھانے کے لیے ٹاٹا ڈیجیٹل کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوشی ہے‘‘۔