بھدرواہ//کاروباریوں کو نئی متعارف سکیم ج ایس ٹی(گُڈس اینڈ سروس ٹیکس) سے واقف کرنے کے لئے ایچ ڈی ایف سی بینک بھدرواہ نے ایک تبادلہ خیال نشست منعقد کی۔نشست میں درجنوں تاجروں، ٹھیکہ داروں ،سپلائروں اور ہوٹل مالکان نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کمرشل ٹیکس آفیسر ڈوڈہ غیاث الحق مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئر اسٹنٹ پروفیسر اور ایچ او ڈی بزنس سکول بھدرواہ یونیورسٹی کیمپس ڈاکٹر اومیش چودھری خصوصی مدعو تھے جبکہ بینک کے برانچ منیجر بھدرواہ راجیش پریہار نے نشست کی صدارت کی۔اس موقعہ پر کمرشل ٹیکس آفیسر غیاث الحق نے حاضرین کو جی ایس ٹی سے متعلق جانکاری فراہم کی۔بینک کے برانچ منیجر نے سرکار کی جانب سے شروع کی گئی دلکش سکیم کے متعلق مزید جانکاری فراہم کی۔اُنہوں نے کہا کہ اس کی تشکیل سٹارٹ اپس ،چھوٹے و درمیانہ درجہ کے اینٹر پرائز کی حالت سدھانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ ہول سیل بیکنکگ آپریشنز کے مسرت علی نے جی ایس ٹی پر مکمل جانکاری بذریعہ پی پی پی (پا ﺅر پوائنٹ پرینزنٹیشن ) مہیا کی۔ایڈوکیٹ ترسیم کوثر ،پی بی رندیپ کوتوال، رشی کمار ،روہت شرما ، اور عامر گنائی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔