اوڑی// سرینگر۔ مظفر آباد بس سروس فوج کی طرف سے اوڑی برگیڈ ہیڈ کوارٹر سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے سوموار کو معطل کرنی پڑی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ شام سے فوج نے کنٹرول لاین پر واقعہ گاوں گولتہ اوڑسہ کے جنگلوں کا محاصرہ کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شرع کر دیا ہے جس کی وجہ فوج نے سرینگر ۔مظفر آباد بس کو پرگیڈ ہیڈ کوٹر سے روک کر کمان پل عبور کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع نے بتایا کہ مظفر آباد جانے والے 39 مسافر اوڑی تک گئے جن میں 26 ایسے مسافر تھے جو اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے اور 19 نئے مسافر، جو اس پار اپنے رشتے داروں کو ملنے کے لئے جا رہے تھے۔ مگر انہیںکئی گھنٹے بانڈی اوڑی میں درماندہ رہنے کے بعد واپس سرینگر لوٹنا پڑا۔ایس ایچ او اوڑی تبر یز احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اوڑی برگیڈ ہیڈ کوارٹر سے فوج کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بس سروس کو معطل کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی طرف سے علاقے میں تلاشی کارروائی چل رہی ہے جس کی وجہ سے فوج نے برگیڈ ہیڈ کوٹر سے اگے بس کوآگے جانے کی جازت نہیں دی