اوڑی //کاروان امن بس سروس دوہفتے سے معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگی ہے۔سب ضلع مجسٹریٹ اوڑی ڈاکٹر ڈی ساگر ڈائفوڈ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کارون امن بس سروس کے دوران کل178 مسافروں نے کمان پل اوڑی سے سفر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سوموار کو سرینگر سے مظفر آباد کے لئے121 مسافر روانہ ہوئے جن میں6ایسے مسافر تھے جو پہلی بارمظفر آباد اپنے رشتے داروں کو ملنے کے لئے گئے اور115 ایسے مسافر تھے جو یہاں اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو رووانہ ہوئے۔ شام کو مظفر آباد سے 57 مسا فر کمان پل عبور کر سرینگر آئے جن میں53 مسافر ایسے تھے جو مظفر آباد سے کشمیر اپنے رشتے داروں کو ملنے کے لئے آئے ہیں اور4 ایسے مسافر تھے جو مظفر آباد میں اپنے رشتے دوروں کو ملنے کے بعد واپس گھر لوٹ آئے۔یاد رہے کہ 21 جولائی کو سلام آباد ٹریڈ سنٹر پر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے آئی ٹرک سے 66.5 کلو گرام براون شوگر کی ضبطی اور ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لینے کے بعد پاکستانی حکام نے بس سروس اور آرپار تجارت معطل کر دی تھی۔ھر پونچھ راولاکوٹ بس سروس لگاتار مسلسل 5ویں ہفتے بھی بند رہی۔ سروس کی لگاتار معطلی کیخلاف مسافروں نے احتجاج کیا۔