سرینگر //کشمیر ایڈیٹرس گلڈ نے فوٹو گرافروں کے خلاف پولیس کارروائی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گلڈ نے واضح کیا کہ آئندہ اس طرح کی کارروائیوں سے فوٹو گرافروں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔گلڈ کی میٹنگ کے دوران اس بات پر برہمی کا اظہار کیا گیا کہ فوٹو گرافروں کی طرف سے اس معاملے کے خلاف ایف آئی درج کرنے کی درخواست کے باوجود بھی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔ میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ جب تک پولیس سربراہ اس واقعہ پر معذرت کا اظہار نہیں کرتے اور ملوث افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی تب تک پولیس کا کوئی بھی بیان یا اشتہار نہیں چھاپا جائے گا۔میٹنگ میں میڈیا اداروں کو درپیش دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گلڈ سربراہ فیاض احمد کلو کی سربراہی میں ایک جلوس برآمد کیا گیا۔