عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں میٹنگوں کا ایک سلسلہ جاری ہے اورپہلگام حملے کے تناظر میں سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی کی میٹنگ آن ہونے جارہی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی، ملک کا سب سے بڑا فیصلہ ساز ادارہ ہے۔یہ اہم میٹنگ صبح 11 بجے کے قریب ہوگی۔ یہ پہلگام حملے کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت کا دوسرا دور ہوگا۔ اس اجلاس میں سیکورٹی کی تیاریوں پر بات چیت کی جائیگی۔سی سی ایس کی میٹنگ کے بعد سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی پی اے)کی بھی پی ایم مودی کی صدارت میں میٹنگ ہوگی۔وزیر اعظم کے علاوہ، سی سی پی اے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، وزیر صحت جے پی نڈا، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اور دیگر سینئر وزرا شامل ہیں۔کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس اس کے بعد ہوگا، اس کے بعد کابینہ کا اجلاس ہوگا۔پہلگام قتل عام کے دو دن بعد جمعرات کو اپنی آخری میٹنگ میں، سی سی ایس نے ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور فورسز کو چوکس رکھا تھا، اس عزم کا اظہار کیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔