نئی دہلی//وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی نے ریلوے کے شعبے کے مختلف میدانوں میں طویل مدتی تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے بھارت اور مراقش کے ریلوے کے قومی دفتر (او این سی ایف) کے د رمیان تعاون کے معاہدے کو اثرمعکوس کے ساتھ منظوری دی ہے ۔ تعاون کے اس معاہدے سے مندرجہ ذیل میدانوں میں تکنیکی تعاون ملے گا۔الف۔ تربیت اور عملے کا فروغ ب۔ مہارت کے مشن ،تجربے اور عملے کا تبادلہ اور ج۔ ماہرین کے تبادلے سمیت باہمی تکنیکی مدد یو این آئی