جموں //چیف الیکٹورل آفیسر شالین کابرا کو اپنے عہدے سے تبدیل کر کے انڈسٹریز اینڈ کامرس میں پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کدیا گیا ہے۔وہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری کا اضافی چارج بھی اپنے پاس رکھیں گے۔ان کی جگہ شیلندر کمار کو چیف الیکٹورل آفیسر بنایا گیا ہے۔لداخ امور کے سیکریٹری ریوا کماری کو بھی تبدیل کر کے سیکریٹری اے آر وائی ٹریننگس کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری ریگزن سمفیل کو لداخ امور کا اضافی چارج دیا گیا۔