Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

کئی بیماریوں کو دور بھگائیں | روزانہ ایک سیب کھائیں

Towseef
Last updated: November 18, 2024 2:01 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ماہرین طب

لیاقت علی جتوئی

یہ کہاوت سب ہی جانتے ہیں کہ روز ایک سیب کھاؤ اور ڈاکٹر سے دور رہو، لیکن سب اس پر عمل نہیں کرتے ۔ سیب ایسا پھل ہے، جو سارا سال دستیاب رہتاہے اور مختلف رنگوںاور ذائقوں میں اپنے قدرتی فوائد سے ہمیں مالا مال کرتاہے۔ سب سے زیادہ یہ ہمیں ڈی ہائیڈریشن میں فائدہ دیتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ڈی ہائیڈریشن کا شکار بچوں کو مہنگے مشروبات کے بجائے سیب کا جوس پلانے سے زیادہ طبی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ٹورنٹو میں کی جانے والی ایک تحقیق میں 6ماہ سے5سال تک کے650ایسے بچوں کو شامل کیا گیا، جنہیں ہیضہ اور قے کی شکایت پر ایمرجنسی روم میں لایا گیا۔ ہائیڈریشن کے لئے ان بچوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک کو سیب کا جوس جبکہ دوسرے گروپ کو مہنگے مشروبات یا ادویات پلائی گئیں۔ہسپتال سے فارغ ہونے کے ایک ہفتہ بعد ادویاتی مشروبات استعمال کرنے والے 9فیصد جبکہ سیب کا جوس پینے والے صرف ڈھائی فیصد بچوں کو دوبارہ ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اس کے علاوہ ہیضہ اور قے کی مقدار بھی دونوں طرح کے مشروبات استعمال کرنے والے بچوں میں برابر رہی۔ اس سلسلہ میں محققین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق ڈی ہائیڈریشن کے لئے پہلے سے موجود روایتی علاج سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ ڈی ہائیڈریشن میں دو سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے سیب کا جوس بہت زیادہ مفید ہے۔

اس سے قبل یہ تاثر عام تھا کہ بہت زیادہ میٹھے مشروب کا استعمال ہیضہ کو بڑھاوا دیتا ہے، لیکن اس تحقیق نے اس تاثر کو بھی زائل کر دیا ہے۔ تاہم محققین ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ پیچیدہ ہونے کی صورت میں گھر پر سیب کا جوس استعمال کرنے کے بجائے فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ سیب کھانے کے دیگر فوائد بھی ہیں۔

ہڈیوں کی مضبوطی:ہڈیاں انسانی جسم کا سب سے ضروری حصہ ہیں۔ عموماًبڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔اس کے علاوہ کم عمر بچوں یا نوجوانوں کو بھی ہڈیاں کمزور ہونے کی شکایت ہوتی ہے ۔ لیکن اب ہڈیوں کی کمزوری کا شکار لوگ پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ ہر روز ایک سیب کھانے سے آپ ہڈیوں کی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں میں جذب ہو کر انہیں خاصا مضبوط کرتے ہیں۔

الزائمر کی روک تھام:الزائمر جو کہ ایک دماغی بیماری ہے، روازنہ کی خوراک میں سیب کا استعمال اس کی روک تھام میں بھی مدد دیتا ہے۔سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تروتازہ کرتا ہے، اس وجہ سے یہ پریشانی وغیرہ کی صورت میں انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

دمہ کے مرض میں مفید:دمہ کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ پھلوں میں زیادہ سے زیادہ سیب کو ترجیح دیں۔ سیب دمہ کے مریضوں کے لئے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
جگر کے کینسر کی روک تھام:سیب میں موجود متعدد خصوصیات جگر کے کینسر کی روک تھام میں حیرت انگیز طور پر مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
کولیسٹرول کم کرنا:جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی کے شکار افراد سیب کا استعمال شروع کرکے اس آفت سے بآسانی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
وزن میں کمی :کئی لوگ اپنے بڑھتے وزن کو بڑھتا دیکھ کرپریشان رہتے ہیں۔ ایسے افراد یہ جان کر حیران ہوں گے کہ روزانہ ایک سیب کھا نے یا سیب کا جوس پینے سے وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی آسکتی ہے۔
دل کیلئے بہترین:سیب دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس میں فولاد، وٹامن اے، کیلشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں، جو انسانی صحت کےلئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔

اینٹی ایجنگ خصوصیت :ہرے سیب کے صحت پر بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جِلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔

میٹابولزم میں اضافہ :ہرے سیب میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی: سائبر پولیس کشمیر
تازہ ترین
پی ڈی پی نے یوتھ ونگ تشکیل دی، ایڈوکیٹ آدتیہ گپتا صدر مقرر
تازہ ترین
ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 6000 سے تجاوز کر گئی
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

فلک بین آسمان پر ستارہ بنتا دیکھ سکیں گے بھاگتے مجرموں کو پکڑنے والے روبوٹ تیار

June 1, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! چہرے کا درجۂ حرارت | میٹابولک امراض کی جلد تشخیص کا سبب انکشاف

June 1, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

!مصنوعی ذہانت طبی دنیا میں کارآمد ثابت | ادویات کی پیداوار، تخلیق و ایجاد میں نمایاں تبدیلی واقع سائنس او ٹیکنالوجی

June 1, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

ڈِپریشن کی علامات کیا ہیں؟ وجوہات،نقصانات اور بچنے کی راہیں

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?