سری نگر// صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے بعد ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دیکھا جائے گا کہ آیا جموں و کشمیر میں انٹی ڈیفیکشن قانون لاگو کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی ممبروں کو مہاراشٹرہ ماڈل کے طرز پر اختیارات دئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب لوگوں کو بجلی، سڑک، پانی اور دیگرترقیاتی امور کے لئے اپنے اپنے ضلع مجسٹریٹوں کے دفاتر پر نہیں جانا پڑے گا۔