جموں// جموں و کشمیر کے ڈی ڈی سی ممبروں نے سرکار کی طرف سے ان کے لئے مقرر کئے جانے والے ماہانہ مشاہرے کو توہین قرار دیتے ہوئے منگل کے روز یہاں احتجاج درج کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ حکمنامہ واپس نہیں لیا تو وہ سب مسعتفی ہوں گے۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے ڈی ڈی سی ممبروں و نو منتخب چیئر مینوں کے لئے ماہانہ مشاہرہ مقرر کیا ہے جس کے مطابق ڈی ڈی سی چیئرمین کو ماہانہ 35 ہزار روپے جبکہ نائب چیئرمین کو ماہانہ 25 ہزار روپیے اور ڈی ڈی سی ممبر کو ماہانہ 15 ہزار روپے بطور اعزازی مشاہرہ ملیں گے۔