سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بدھ کو دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور47.43فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
یہ ووٹنگ حسب سابق صبح سات بجے شروع ہوئی اور یہ دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن حکام کے مطابق پہلے چھ گھنٹوں کی پولنگ کے دوران کشمیر وادی کے ضلع پلوامہ میں 9.37فیصد،بارہمولہ میں49.50فیصد،کولگام میں14.32فیصد، شوپیان میں5.20فیصد،اننت ناگ میں18.81فیصد،بانڈی پورہ میں58.78فیصد،گاندر بل میں41.60فیصد،کپوارہ میں42.19فیصد اور ضلع بڈگام میں 39.48فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں61.01فیصد،اُدھمپور میں58.69فیصد،جموں میں58.81فیصد،کٹھوعہ میں59.35فیصد،رام بن میں57.93فیصد،ڈوڈہ میں50.13فیصد،سانبہ میں64.90فیصد، پونچھ میں69.92فیصد،راجوری میں61.38فیصد اور ضلع ریاسی میں58.89فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔
سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے چھ گھنٹوں کی پولنگ کے دوران وادی کشمیر میں کل ملاکر32.41فیصد جبکہ جموں صوبہ میں59.90فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔