سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کا آغاز منگل کو ہوگیا۔
اس سلسلے میں حفاظت کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوگیا اور یہ سلسلہ دو بجے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ووٹنگ کا آغاز اگر چہ سست رہا تاہم اُمید ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوگا۔
آج 321اُمیدوار میدان میں ہیں جن کیلئے2142بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور جن کے اندر 9.70لاکھ ووٹران کو اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے۔