سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرکے جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔
انہوں نے کہا ” مجھے ڈی ڈی سی چیئرمین شپ نتائج پر کوئی حیرت نہیں ہے کیونکہ ڈی ڈی سی ممبران کو خریدنے اور دھمکانے کے لئے دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا“۔
ان کا مزید کہنا تھا ” یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ انتظامیہ اورپولیس کے اعلیٰ افسروں نے یہاں کے لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے کی ذمہ داری خود سنبھالی ہے“۔