سرینگر// جموں کشمیر میںضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پانچویں مرحلے میں جمعرات کو صبح 9بجے تک9.46فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے دو گھنٹوں کی ووٹنگ میں صوبہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں1.85فیصد،بارہمولہ میں8.01فیصد،کولگام میں3.94فیصد،شوپیان میں0.47فیصد،اننت ناگ میں3.19فیصد،بانڈی پورہ میں6.61فیصد، گاندربل میں3.46فیصد،کپوارہ میں5.19فیصد اور بڈگام ضلع میں8.34فیصد ووٹگ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ میں صبح نو بجے تک10.57فیصد،اُدھمپور میں8فیصد،جموں میں16.63فیصد،کٹھوعہ میں12.60فیصد،رام بن میں9.62فیصد،ڈوڈہ میں11.17فیصد،سانبہ میں17.14فیصد،پونچھ میں14.34فیصد،راجوری میں15.72فیصد اور ضلع ریاسی میں12.15فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
مذکورہ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ میں4.81فیصد اور جموں صوبے میں13.58فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔