سرینگر // دلی پبلک سکول سرینگر سے وابستہ چار طالبات نے کے ایل یس پروگرام کے تحت سال 2017-18کیلئے پوری سکولرشپ حاصل کرکے سکول کا نام روشن کیا ہے۔ سکولرشپ حاسل کرنے والی طالبات کو امریکہ میں ایک سال پڑھائی کرنے کا موقعہ ملے گا۔امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کی جانب سے غالب مسلم اکثریت رکھنے والے ممالک میں 15-17سال کے طالب علموں کو کینڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اند سٹیڈی پروگرام کے تحت دی جانے والی سکالرشپ کے تحت طالب عملوں کو امریکہ میں ایک سال پڑھائی کرنے کا موقع ملے گا۔ ہر سال بھارت سے صرف 36طالب علموں کو یہ موقعہ ملتا ہے کہ وہ بین الاقوامی تجربہ حاصل کریں۔ دلی پبلک سکول نے حازقہ ریشی، آئمن انیس، فسحہ نذیر اور زیشہ شفیع کی اس کامیابی پر انکو مبارک باددی ہے۔