سرینگر// دہلی پبلک سکول پانتہ چھوک میںجمعرات کو آگ لگنے سے سکول میں انڈور سٹیڈیم کی عمارت جل گئی ۔سکول میں یک منزلہ انڈور سٹیڈیم کی عمارت میں دن کے11بجکر50منٹ پر آگ نمودار ہوئی جس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس موقعہ پر محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کو مطلع کیا گیا جس کے بعد محکمہ کے کئی فائر ٹینڈر جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اس موقعہ پرپانتہ چھوک میں ٹریفک جام ہوا ۔محکمہ فائر سروس کے ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اطلاع ملتے ہی شہر کے مختلف اسٹیشنوں سے گاڑیوں کو طلب کیا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ آگ سے عمارت اور اس میں موجود ساز و سامان کو نقصان پہنچا ۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے پولیس نے کیس درج کیا ہے۔