ڈی پی ایس سرینگر میں بصارت سے محروم طلباء کے لئے سینٹرکا افتتاح

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// گورنر این این ووہرا اور خاتون اول اوشا ووہرا نے دہلی پبلک سکول سرینگر میں بصارت سے محروم طُلباء کے لئے ستیا دیوی ریسورس سینٹر کا افتتاح کیا۔ سکول کے چیئرمین اور معزز شہری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ سینٹر کی انچارج قرۃ العین، جو خود بھی بصارت سے محروم ہیں، نے مرکز کی افادیت اور مقاصد پر متاثر کُن الفاظ میں روشنی ڈالی۔ خاص مہمانوں نے سکولز سپیشل نیڈس سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں فکیلٹی اور طُلباء سے بات چیت کی جو مختلف تکالیف کی وجہ سے جسمانی طور ناخیز ہوچکے ہیں۔ مہمانوں نے اٹل انوویشن لیبارٹری کا جائیزہ لیا اور وہاں طُلباء نے انہیں نئی ایجادات کے بارے میں واقفیت دلائی۔اس موقعہ پر طُلباء و فکیلٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے سکول انتظامیہ کو ان کاوشوں کے لئے سراہا۔ انہوں نے قرۃ العین کے اعتماد اور ہمت کی بھی داد دی۔گورنر نے اساتذہ اور طُلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کی فراہمی اور حصول کے عمل میں کسی بھی رکاوٹ کو پیش نہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل بالخصوص لڑکیاں بہت ذہین اور قابل ہیں اور بڑے بڑے مقابلوں میں حصہ لینے کی اہلیت رکھتی ہیں۔گورنر نے طُلباء اور اساتذہ کو مروجہ تعلیم کھیل کود اور دیگر سکولی مصروفیات میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے مبارک باد دی۔اس موقعہ پر طُلباء نے سکول کی پرئیر کی اور ایک موسیقی کا پروگرام پیش کیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *