عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بچوں میں کھیل کے جذبے کو ابھارنے کی ضرورت ہے، یہ ہر طالب علم کی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس سے بچوں کو اپنی پوشیدہ کھیلوں کی دلچسپیوں کو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ صحت مند مقابلہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ، دہلی پبلک اسکول بڈگام نے 2نومبر کو دوم جماعت نے سالانہ کھیلوں کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ ہر ایک کی آنکھوں میں جوش اور ولولہ صاف نظر آرہا تھا۔ طلباء نے اس دن کے لئے مختلف پروگرام پیش کئے۔ تقریب کا انعقاد سکول کے کھیل کے میدان میں کیا گیا ۔ ہونہار طلباء نے بال ڈرل، امبریلا ڈرل، ڈمبل ڈرل وغیرہ کے اپنے شاندار تماشے سے حاضرین کو حیران کر دیا۔تقریب کی اہمیت کو اسکول کی معاون وائس چیئرپرسن ممتاز النساء سوز، پرنسپل ڈی پی ایس بڈگام محفوظ اسلم اور جونیئر اسکول انچارج تنویر جو کی موجودگی نے مزید اجاگر کیا۔ اس موقع پر محفوظ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کھیلوں کو اپنے معمولات کا اہم حصہ بنائیں کیونکہ کھیل اور مطالعہ دونوں ہی کسی کی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ کھیلوں کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے محفوظ اسلم نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہم میں ذہنی صلاحیت اور ہمت پیدا ہوتی ہے۔