اندور// مدھیہ پردیش کے اندور میں دلی پبلک اسکول بس اور ٹرک کہ درمیان تصادم میں 4 طلباء سمیت 6 افرادجاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، اندور کی بیچولی ہپسی بائی پاس پر دہلی پبلک اسکول اور ٹرک میں زبردست ٹکرکر ہو گئی، حادثہ اتنا زبردست تھا کہ بس کا ڈرائیور اور تین طلباء نے موقع پر پر ہی توڑ دیا۔ اس حادثے میں زخمی ہوگئے تقریباً10 سے زیادہ دیگر طالب علموں کو علاج کے لئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، حادثے میں بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں اسکول بس کا اگلا حصہ بری طرح دب کر ختم ہوگیا۔ اسکول کی چھٹی کے بعد یہ بس طالب علموں کو ان کے گھر چھوڑنے جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر اپنے بچوں کی معلومات کے لئے بہت سے رشتے دار اسپتال پہنچے۔ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لئے اسپتال میں بڑے پیمانے پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔