کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقوں کے زمین سطح کی حالت کا جائزہ لینے اور ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی جائزہ لینے اور دوسرے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کو نافذ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے فارسٹ ہٹ سر گواڑی ٹھاکرائی کشتواڑ میں ایک عوامی دربار منعقد کیا۔ان کے ہمراہ سی ای او کے ڈی اے، سی پی او، اے سی آر کشتواڑ، سی ای او کے ڈی اے ضلع کے تمام محکموں کے افسران اور سیکٹر افسران شامل تھے۔میٹنگ میں انجولے ،پاکلان ،کیشوان ،شنہ،سیر گواڑی ،کریہ اور ٹھاکرائی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہوں نے پینے کے پانی، بجلی، سڑک رابطے ،ادوایات ،شہری سہولیات،منریگا کے زیر التواء معاملے، زمینوں کے معاوضے،علاقہ میں پی ایم جی ایس وائی کی سڑکوں کی خستہ ھالی،سکولوں میں اساتذہ کی کمی،،سکولوں میں رہائش کی کمی،طبی اداروں میں ڈاکٹروں کی کمی،رابطہ سڑکوں پر کام ،این اف ایس اے کے تحت پی ایچ ایچ اور این پی ایچ ایچ کے مسائل،بجلی کے کھنمبے، اور آنگن واڑی سینٹروں کے کام کرنے کے مسائل ابھارے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دہانی کرائی کی بہت جلد ان کے مسائل حل کئے جائیں گے اور تمام سیکٹورل افسران کو جلد کام کرنے اور مختصر مدت میں دستیاب فند جاری کرنے کی ہدایت کی اس دوران انہوں نے ضلع افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں اٹھائے جانے والے مسائل کے بارے میں عوام کو موقع پر جواب دیا جائے۔یہ پہلا موقع ہے کہ اس دور دراز علاقہ میں ڈپٹی کمشنر نے عوامی دربار منوقد کیا ہو۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کا دور دراز علاقہ کا دورہ کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔