کشتواڑ// ضلع ترقیاتی کمشنر جی این بلوان نے چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کے ہمراہ موضع ڈول کا اچانک دورہ کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کئی سکولوں کا معاینہ بھی کیا اور سی ای او کو غیر حاضر ملازموں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ دورہ کے دوران انہوں نے کئی پروجیکٹوں پر ہو رہے کام کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ا س دوران انہوںنے علاقہ کے عام لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی مشکلات غور سے سنے۔ موضع کے مکینوں نے پانی کی قلت ،مختلف سڑکوں کے لئے حاصل کی گئی اراضی کا معاوضہ ،ٹیلی کام ٹائوروں کی قسط، راشن کارڈ اجرا کرنے، سڑکوں پر تار کول بچھانے جیسے کئی مسائل پیش کئے۔ڈی سی نے لوگوں کے مسائل نہایت ہی صبر و تحمُل سے سُنے ا ور یقین دلایا کہ وہ بذات خود ان کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے موقعہ پر ہی موضع کی گرداوری کا بھی معاینہ کیا۔انہوں نے ضلع میں ڈسٹرکٹ ،سب۔ڈسٹرکٹ ،اور تحصیل سطح پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی بھی احکامات دئے ،جو کہ سرکار کی جانب سے ان علاقوں میں مختلف سکیموں/پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لے گی۔ عوام نے ڈی سی کی جانب سے اس دیہات کا دورہ کرنے اور موقعہ پر ہی شکایات سُننے کے لئے اُنکاشکریہ ادا کیا ۔