رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی نے محکمہ مال کی کار کردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک محکمہ کے ایک افسروں کا اجلاس کامنعقد کیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ ،اے سی آر وویک پوری ،تحصیلداروں اور نائب تحصیلدا روں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ مال کے مختلف مدعوں پر مباحثہ منعقد کیا گیا ، جس پر ڈی سی نے محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کئی احکامات اجرا کئے۔انہوں نے افسروں کو روز نامچہ کی رپورٹ ماہانہ کی بنیادوں پر پیش کرنے کی ہدایت دی۔افسراں کو زمین کی حصولیابی کے معاملات ، جمعہ بندی تیار کرنے،نقل انتقال کی فوری طور تکمیل کی ہدایت دی۔تحصیلداروں پر گرداوروں اورپٹواریوں کو اپنے حد اختیار علاقوں میں روزنامچہ ،جمعبندی اور دیگر ریونیو ریکارڈتیار کرنے کی ہدایت دینے پر زور دیا گیا۔انہیں موروثی انتقال موذوں جانچ و پڑتال یعنی کہ چوکیدار کی جانب سے متوفی ریکارڈ کے تحت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔اسکے علاوہ انہیں گائوں کی سطح پر ناجائز قبضہ ہٹانے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہیں اپنی اپنی تحصیلوں میں انتقال کے لئے کیمپ منعقد کرنے اور لوگوں کو سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی متعدد سکیموں کی جانکاری دینے کی بھی ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے افسروں پر پنے اپنے علاقوں سے ناجائز قبضہ چھُڑانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوںنے افسروں سے بہتر ورک کلچر بنانے اور درخواستوں کا بر وقت نپٹارہ رکنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے پی ایس جی اے کے تحت جانکاری ڈی سی آفس کو پیش کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ ایسے کیسوں کا نپٹارہ مقررہ مدت کے اند ہی کیا جائے۔