رام بن//رام بن میں عید الفطر اور شب قدر منانے کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں یہ تہوار پُر امن اور احسن طریقہ سے منانے اور خصوصی عبادت کے لئے مساجد اور عید گاہ جانے والے زائرین کی سہولیت کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کو اشیائے ضروریہ ، پانی کی سپلائی،صحت و صفائی، ٹریفک انتظام ، سیکورٹی کی تعیناتی ،ادویات اور ایمبولنس کی دستیابی کے لئے ہدایت دی۔پی ڈی ڈی کو تہوار کے دنوں میں بغیر خلل بجلی سپلائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔اُنہوں نے تحصیلدار،ایف سی ایس اینڈ سی اے و میونسپل کمیٹی کو بازاروں کی چیکنگ کرنے کی ہدایت دی تاکہ صارفین کو اشیائے مہنگے داموں پر نہ بھیچے جائیں۔میونسپل و دیگر متعلقہ حُکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ مساجد کے گرد و نواقح میں صفائی کا خاص دھیان رکھیں۔ایس ایس پی رام بن موہن لعل نے تہوار کے دوران کسی بھی نا خوشگوارواقع کو روکنے کے لئے معقول سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔محکمہ امو صارفین کو اشیائے ضروریہ جیسے کہ کھانڈ، آٹا، چاول اور تیل خاکی دستیاب رکھن ے کے علاوہ صارفین کو اضافی ایک کلو گرام کھانڈ تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔ٹریفک پولیس عملہ کو ٹریفک کے نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت دی گئی اور سڑکوں پر گاڑیوںکی پارکنگ نہ کرنے کی اجازت دی گئی۔میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک سنجے بھگت، اے ڈی ڈی سی رویندر ناتھ سادھو،اے ڈی سی انگریز سنگھ ،اے سی آر وویک پوری ،ایس ڈی ائیمز ،ایگزیکٹو انجینئروں، اے ڈی ،ایف سی ایس اینڈ سی اے ،تحصیلداروں اور مساجد کمیٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔