سری نگر//ڈپٹی کمشنر سری نگر، محمد اعجاز اسد نے کل رعناواری علاقے میں گرودوارہ چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا تاکہ نئے شمسی سال کی بیساکھی اور فصل کی کٹائی کے موقع پر سکھ برادری کو پرتپاک مبارکباد پیش کی جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ساتھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ڈی سی نے امید ظاہر کی کہ یہ دن بھائی چارے، اتحاد، ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور جموں و کشمیر میں بالعموم اور ضلع سری نگر میں بالخصوص امن، ترقی اور خوشحالی کا محور ثابت ہوگا۔گرودوارہ انتظامیہ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گرودوارہ کے اندر گربانی سیشن کے دوران اپنی موجودگی کو نشان زد کیا۔ انہوں نے عقیدت مندوں کے اجتماع سے بھی خطاب کیا ۔دورے کے دوران، ڈی سی نے لنگر سمیت گرودوارہ کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور عقیدت مندوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔