ریاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی رویندر کمار نے یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں میں تاخیر کو دور کرنے کے لئے ایک بین۔ محکمہ تال ومیل کمیٹی تشکیل دی۔میٹنگ میںمہور، گلاب گڑھ، چاسنہ، دھرماڑی، ارناس، پونی ،کٹٹرہ ،بوماگ وغیرہ میںزیر تعمیر سڑکوں، عمارتوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے مالی رتبہ پر تفصیلی غور کیا گیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران مختلف شعبوں میںباقاعدہ سکیموں کے تحت 7کروڑ روپے الاٹ کئے گئے ہیںجبکہ محکمہ دیہی ترقی نے تمام بلاکوں کو بقایا ادائیگی کے لئے30کروڑ روپے واگُذار کئے ہیں۔ڈی سی نے پروجیکٹوں کے فوائد فوری طور سے لوگوں کو پہنچانے کے لئے مختلف محکموں اور تعمیراتی ایجنسیوں کے درمیان تال و میل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے آفیسروں کو بر وقت نشانہ حاصل کرنے کے لئے تن دہی و لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ منریگا اور آئی اے وائی جیسے سکیموں کی بدولت سے ضلع کے دور افتادہ علاقوں میںمستحکم اثاثہ تیار کیا جاتا ہے اور کمزور طبقوں کو روزگر مہیا کرتا ہے۔اُنہوں نے ٹینڈرنگ کے عمل میں سرعت لانے اور اُن ٹھیکہ داروں کے خلاف سخت اکروائی کرنے کی ہدایت دی جو کام ادھورے ہی ترک کرتے ہیں۔اُنہوں نے سڑکوں کا رکھ رکھائو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔ اُنہوں نے دیگرعلاقوںمیں بھی پُلوں۔ سڑکوں،واٹر ریزر وائروں کی تعمیر کا بھی حُکم دیا ،تاکہ مقامی لوگوں کو سہولیت ہو۔اُنہوں نے مقررہ مدت میں فنڈز الاٹ کرنے اور مختلف سکیموں اور پروجیکٹوں کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں اے سی ڈی ایم وائی ملک، سی پی او ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ،ایگزیکٹو انجینئر و ضلع آفیسر وں نے بھی شرکت کی۔