رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے کم بجلی کے مؤثر طریقے سے فائدے کیلئے ایل ای ڈی بلب کو استعمال کرنے پر زور دیا۔وہ ضلع میں مرکزی حکومت کی اجالا اسکیم کو لاگو کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ کے افسران اور اہلکاران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اجالا اسکیم پہلے ہی ایک انقلاب بن چکا ہے،حکومت اس سکیم کے تحت صارفین کے بجلی بل کم کررہی ہے اور ضلع کے عوام کو اس قومی اسکیم تک رسائی حاصل ہے ۔انہوںنے تمام ضلعی اور علاقائی حکام کوہدایت دی کہ متعلقہ اور ماتحت دفاتر میں مارچ 31 سے پہلے پہلے بھاری واٹ کے بلب کی جگہ ایل ای ڈی بلب کی تنصیب کو یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے خدمت سینٹروں کے آپریٹر ان کو ضرورت کے مطابق سرکاری محکموں کو بلب فراہم کرنے کی ہدایت دی۔اس سلسلہ میںڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ڈی آرڈی (چیئرمین)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈلوم اور ڈی آئی او، این آئی سی پر مشتمل ایک مانیٹرینگ سیل کا بھی قیام عمل میں لایا گیا۔سی پی او،اے سی ڈی ،سی ایم او، ڈی ایف او سوشل فارسٹری،سی ایچ او،ڈیپی او،سی اے ایچ او،اے آر ٹی او،اے ڈی ایمپلائمنٹ،اے ڈی فوڈ، این آئی سی، دیگر محکموں کے متعدد افسران اور خد مت سینٹروں کے آپریٹر بھی اس میٹنگ میں شامل تھے۔