عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ضلع مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شیر سنگھ کے ساتھ مقامی لوگوں کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے بشنا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے زمینی حالات اور علاقے میں شہری سہولیات کی حیثیت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری اسکیموں کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈی ایم نے تحصیل آفس بشنا میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں۔ آفیسر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔عوام نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، آبپاشی نہروں کی دیکھ بھال اور محکمہ ریونیو سے متعلق مختلف مسائل اور مطالبات اٹھائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے منشیات کی لعنت کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی اور اس کے اثرات کو روکنے اور ہدفی مداخلت کے لئے گرم مقامات کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔