بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک نے افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال کاجائز ہ لیا۔میٹنگ میں ٹریفک ایڈوائزر جموںوکشمیر سرکار،اے ڈی سی بڈگام ،اے آر ٹی او اورمحکمہ مال،تعلیم،تعمیرات عامہ اورمیونسپلٹی کے علاوہ ڈپٹی ایس پی ٹریفک ریورل نیز دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو ٹریفک کی باقاعدہ نقل وحرکت میںرکاﺅٹوں کاباعث بن رہے دکان مالکان،چھاپڑی فروشوں اورناجائز تجاوزات میںملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے 25اپریل سے شرع ہونے والے روڈ سیفٹی ہفتہ کے احسن انعقاد کے لئے بھی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے احکامات صادر کئے ۔ترقیاتی کمشنر نے مسافر کرایہ کے لئے سرکار کی طرف سے منظورشدہ شرحوں پرمن وعن عملدر آمد کرنے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ چرارشریف اوربیروہ میں نئے بس اسٹینڈ قائم کئے جائیںگے تاکہ ان دونوں قصبوں میں ٹریفک کے دباﺅ کو کم کیاجاسکے۔