سرینگر//پونچھ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کو منگل کے روز اُس وقت بند کیا گیا جب اس میں تعینات15ملازمین کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے۔
ضلع کمشنر پونچھ راہل یادو نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کے15ملازمین کورونا مثبت ظاہر ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا”دفتر کو سینی ٹائز کیا جائے گا اور رابطہ میں آنے والے لوگوں کا پھر سے ٹیسٹ کرایا جائے گا“۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں تک ڈی سی آفس جانے سے پرہیز کریں اور مجبوری کی صورت میں حکام کے ساتھ فون پر رابطہ کریں۔
یاد رہے کہ دفتر ہٰذا کو دو ہفتے قبل بھی اسی طرح عام لوگوں کیلئے بند کیا گیا تھا جن وہاں کچھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے تھے۔