عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کو کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے مطلع کیا کہ ڈی جی پی جموں و کشمیر عوامی شکایت پروگرام اب پیر یعنی آج منعقد کیا جائے گا۔پولیس نے واضح کیا کہ پروگرام 1030 بجے سے شروع ہوگا تاہم جگہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔جے اینڈ کے پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈی جی پی جموں و کشمیر عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام اب پیر، جنوری 15/01/2023) کو 1030 بجے منعقد کیا جائے گا۔ مقام وہی رہے گا۔ تکلیف پر افسوس ہے، “۔