سرینگر// ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے زونل پولیس ہیڈ کواٹرکمپلکس سرینگر کا دورہ کر کے وہاں ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ ایس پی وید نے زونل پولیس ہیڈ کواٹرکمپلکس سرینگر کا دورہ کر کے وہاں ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون منیر احمد خان ،ڈی آئی جی وسطی کشمیر غلام حسن بٹ ،ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل اور اے آئی جی بلڈنگس پی ایچ کیو عبدالوحید شاہ بھی موجود تھے ۔ ڈی جی پی نے پولیس اہلکاروں کیلئے تعمیرجدید قسم کینٹین کے کام کاج کا جایزہ لیا۔ انہوں نے ایس ایس پی آفس سرینگر، جو کہ حال ہی میں اپ گریڈ کیا گیا ،کا بھی جائزہ لیا ۔ڈی جی پی نے زونل پولیس ہیڈ کواٹرکمپلیکس میں ہو رہے کا م کاج کی تعریف کی۔