رام بن// ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے پیر کو رام بن کا دورہ کیا ۔پولیس اہلکاروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کےلئے انہوں نے ایک دربار کا انعقاد کیا ۔ اس دوران انہوں نے محکمہ پولیس کے ہر سطح کے اہلکار کے مسائل کافی غور سے سنے اور ان کے ازالہ کےلئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے آئی جی پی جموں ایس ڈی ایس جموال،ڈی آئی جی ڈوڈہ ،کشتواڑ، رام بن رینج بسنت رتھ اور ایس ایس پی رام بن موہن لال کو ہدایات دیں کہ وہ پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی جانب فوری توجہ مر کوز کریں۔ڈی جی پی نے رام بن پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ڈاکٹر وید نے پرنوت رام بن میں انڈین ریزرو پولیس بٹالین ہیڈ کوارٹرکیمپلکس میں8عمارتوں کا افتتاح کیا جن میں ایڈ منسٹریٹو بلاک جی اوز بلاک،کوٹ کوارٹر گارڈ،بارک عمارت بشمول messکم ڈائنینگ ہال وغہرہ شامل ہیں۔ان عامرتوں پر 956لاکھ روپےکی رقم خرچ ہونے کا اندازہ ہے۔اس موقعہ پر میڈیا اشخاص سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وید نے کہا کہ تبدیلیوں کے عمل کو صاف وشفاف بنانے کےلئے ٹرانسفر پالیسی میں معقولیر لائی گئی ہےاس کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران موت یا زخمی والے جوانوں کو فراہم کئے جا رہے ایکس گریشیا میں اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے لواحقین کو 70لاکھ توپے بطور ایکس گریشیا ریلیف دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے جان لیوا دھندے میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جانے چاہئے تا کہ اس دھندے کو نیست و نابود کیا جا سکے۔