سرینگر//لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے کہاہے کہ نوجوان نسل بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور وہ آزادی کے حصول کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ۔انہوںنے کہاکہ افسو س کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ ڈی جی پی ایس پی وید جس اخلاقیات کا درس عسکریت پسندوں کو دے رہے تھے ،کل انکی فورسز کی حقیقت پوری دنیا نے دیکھی ۔محمود شاہ نے کہاکہ ’مجھے ڈی جی پی بتائے یہ کونسی بہادری ہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ خود لڑنے کی بجائے ان کے گھروالوں کو ان سے سرنڈرکرنے کی اپیل کروائی جائے‘۔محمودشاہ نے محمد شفیع شیرگوجری، شفقت ،جہانگیر اور عامرنذیرکو بھی تہہ دل سے شاندارالفاظ میں خراج عیقدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم شہداء کے قدردان ہیں اللہ ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گا۔