عاصف بٹ
کشتواڑ//ایس ایس پی کشتواڑ جاوید اقبال میر نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ڈاکٹر ایشان گپتا ایس ایچ او کشتواڑ انسپکٹر فردوس احمد و سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کشتواڑ کے ایس جی سی ٹی ریاض احمد میر کو ڈی جی پی میڈل سے نوازے جانے پر مبارک باد پیش کی۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے ان کی غیر معمولی خدمات، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جس سے ضلع کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈز عوامی تحفظ کو یقینی بنانے امن و امان کو برقرار رکھنے اور سائبر کرائم جیسے ابھرتے چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی انتھک کوششوں کا ثبوت ہیں۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے کہا کہ اس طرح کی تعریفیں پوری پولیس فورس کے لیے کمیونٹی کی خدمت کے لیے اپنی محنت اور لگن کو جاری رکھنے کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔