عشرت حسین بٹ
پونچھ// جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نالین پربھات نے پیر کو بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں حاضری دے کر پوجا ارچنا کر کے اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی جی جموں بیم سنگھ ٹوٹی ڈی آئی جی پونچھ راجوری رینج تجندر سنگھ کے علاوہ پولیس اور آرمی کے آعلی آفسران بھی موجود تھے۔موصوف نے بڈھا امر ناتھ مندر میں پوجا ارچانا بھی کی۔ بتا دیں کہ بڈھا امرناتھ مندر منڈی کی سالانہ یاترا رواں ماہ کی ۸۲ تاریخ کو شروع ہو رہی ہے جس دوران ملک کے مختلف حصوں سے یاتری آئیں گے اور اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر کی انتظامیہ خصوصی طور پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کر دئیے گئے ہیں سیکورٹی کی جانب سے بھی پیشگی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور یاترا کے تمام تر راستوں پر وہ تمام ضروری انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ یہ یاترا ہر برس کی طرح انجام دی جائے گی جس میں ہندو مسلم سکھ عیسائی اتحاد کے تحت پونچھ کے آپسی بھائء چارے کی روایت کو یاتریوں کا پھولوں سے استقبال کر کے کیا جائے گا۔