سرینگر//پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس ورکشاپ پی سی آر کشمیر اور سیکورٹی ورکشاپ کا دورہ کیا ۔انہوں نے ان یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لیا اور تکنیکی اور نگران عملے سے بات چیت کی۔ڈی جی پی نے پہلے پولیس ورکشاپ پی سی آر اور بعد میں سیکورٹی ورکشاپ کا دورہ کیا۔انہوں نے ان ورکشاپوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تکنیکی عملے پر زور دیا کہ وہ محکمہ کو زیادہ سے زیادہ خدمات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے ان گاڑیوں کا معائنہ کیا جو ان ورکشاپوں کے ذریعہ اضافی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔ ورکشاپوں میں تعینات پولیس کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈی جی پی نے بتایا کہ یہ ٹیمیں زمینی طور پر اہلکاروں کی حفاظت کی ضروریات کو بہتر بنانے کے لئے قابل ستائش کام کررہی ہیں۔ انہوں نے نگران افسران اور تکنیکی عملے پر زور دیا کہ وہ اہلکاروں اور محکمہ کو مسلسل ضروری خدمات کی فراہمی میں زیادہ لگن کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے ان ورکشاپوں میں تعینات تکنیکی ٹیموں کو انعام دینے کے لئے ہدایات جاری کئے۔ایس ایس پی ورکشاپ ڈاکٹر ایس ڈی چوہدری نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ پولیس ورکشاپ پی سی آر کشمیر نے ایک ایمبولینس سمیت 14 گاڑیوں میں ترمیم کی ہے۔ ڈی وائی ایس پی شمیمہ نے ڈی جی پی کو مطلع کیا کہ سیکورٹی ورکشاپ میں 7 گاڑیاں کی ترمیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 1500 محکمہ جاتی گاڑیوں کی مرمت بھی ان ورکشاپوں سے کی گئی ہے۔