سرینگر// ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید اور انسپکٹر جنرل پولیس منیر احمد خان نے عید کے موقع پر ریاستی عوام ،پولیس اہلکاروں اورافسران کو عید مبارک پیش کی ہے ۔ڈی جی پی اور آئی جی پی نے کہا کہ امید ہے کہ یہ عید خوشی ،مسرت اور امن وامان کی نوید لیکر آئے گی ۔انہوں نے مارے گئے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور مبارکبادپیش کی ۔